پہلا ڈیفنس ڈے فٹسال کپ کولازو ایف سی نے جیت لیا پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان نے انعامات تقسیم کئے

پہلا ڈیفنس ڈے فٹسال کپ کولازو ایف سی نے جیت لیا
پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان نے انعامات تقسیم کئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) گولازو ایف سی نے بینک کالونی ایف سی کو شکست دے کر ڈیفنس ڈے فٹسال کپ جیت لیا۔۔ مہمان خصوصی ملک مہربان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔۔۔ یوم شہداء کے موقع پر لاہور فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام “ڈیفنس ڈے فٹسال کپ”کا انعقاد کیا گیا۔۔۔ ماڈل ٹاون کے مقامی کلب میں منعقدہ ایونٹ میں لاہور بھر سے 8بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔۔۔ فائنل میچ گولازو ایف سی نے بینک کالونی ایف سی کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر خوبصورت ٹرافی اپنے نام کی۔۔۔ پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان نے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر لاہور فٹسال ایسوسی ایشن کے صدر ضیا ڈوگر بھی موجود تھے۔۔۔ ایونٹ میں اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنلز میں بینک کالونی ایف سی نے پیراگون ایف سی کو جبکہ گولازو ایف سی نے فیم اکیڈمی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔۔۔
کیپشن۔۔۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ملک مہربان کے ہمراہ گروپ فوٹو

One thought on “پہلا ڈیفنس ڈے فٹسال کپ کولازو ایف سی نے جیت لیا پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان نے انعامات تقسیم کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *