والٹ ڈزنی کون تھا؟

‏والٹ ڈزنی فلمی کارٹونوں کا موجد تھا۔ وہ شکاگو میں پیدا ہوا۔ اسکول سے فارغ ہونے کے بعد شکاگو میں فنون لطیفہ کی اکادمی میں تعلیم حاصل کی۔ پہلی جنگ عظیمکے دوران میں فرانس میں ریڈکراس کا ایمبولنس ڈرائیور تھا۔ 1918ء میں شہر کینساس میں کمرشل آرٹس کی دکان کھول لی

۔‏بعد ازاں ایک فرم نے اسے سینما ہاوس میں دکھانے کے لیے اشتہاری سلائڈ بنانے کے کام پر ملازم رکھ لیا۔ 1922ء میں ہالی وڈ میں مزاحیہ فلمیں بنانی شروع کیں اور سرمایہ اکھٹا کرنے کے لیے نیویارک گیا لیکن ناکام رہا۔ مگر اس نے ہمت نہ ہاری اور Mickey Mouse کارٹون فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا

‏جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوا۔ آج والٹ ڈزنی کارٹون کمپنی دنیا کی بڑی کارٹون فلمیں بنانے والی کمپنی ہے۔والٹ ڈزنی 1966 میں فوت ھوا لیکن اس کا لگایا ھوا پودا اج ایک تناور درخت بن چکا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *