آئی ایم ایف پروگرام کے باعث حکومت متعدد مسائل حل نہیں کرسکی، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف پروگرام کے باعث حکومت متعدد مسائل حل نہیں کرسکی، وزیر خزانہ

کراچی: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اور مالیاتی مسائل کے سبب حکومت متعدد مسائل حل نہ کرسکی۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بہتر حکومتی معاشی پالیسیوں کی بدولت ہی سرمایہ کاری ممکن ہے، حکومت نے وفاقی بجٹ میں تاجروں کو سہولیات دی ہیں اور مسائل کے حل کے لیے بھی سرگرم ہے تاہم صنعتکاروں کو لاحق کچھ تحفظات کو بھی دور کیا گیاہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام اور مالیاتی مسائل کے سبب حکومت متعدد مسائل حل نہ کرسکی تاہم حکومت تجارت و صنعت اور سرمایہ کاروں کے لیے درست سمت کا تعین کررہی ہے، تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب کہ حکومت نے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے طویل، مختصر اور درمیانی مدت کی  منصوبہ بندی کی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم پر اعتماد کریں صنعتی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، صنعتکار اور سرمایہ کاروں کو فوکس کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اہم ایشو پر ہمیشہ بات کی جاتی رہی ہے۔ ایف بی آر بھی پوائنٹ آف سیلز کے معاملے پر تیزی سے پیشرفت کررہا ہے، صنعتکاروں نے جو مسائل اجاگر کیے ان پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے معیشت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا کہ ہم نے کیا وعدے کیے، کونسے اہداف حاصل کیے اور کیا نہ کرسکے جب کہ توانائی، زراعت، انڈسٹریز اور سی پیک کو بھی فوکس کیا گیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: