آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے جائزے کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، رضا باقر

آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے جائزے کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، رضا باقر

واشنگٹن: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کے چھٹے جائزے کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے بھی کہا تھا کہ وہ چھٹے جائزے پر پاکستان کے ساتھ کھلی اور تعمیری بات چیت کررہا ہے اور قرض کے استحکام کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ملک کی مدد کے لیے تیار کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے اپنی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ایف ای ایف) کے تحت اسلام آباد کے معاشی اصلاحات کے پروگرام میں اس کی معاونت کے لیے 39 ماہ طویل آٹھ ارب ڈالر کے انتظام کی منظوری دی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: