اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی

ابو ظہبی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دے دی۔ 

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 247 رنز بنادیا جس کے جواب میں پشاور زلمی نے 6 وکٹ کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد امام الحق بھی صرف 7 رنز بناسکے تاہم کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی وہ 32 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک نے نصف سنچری اسکور کی وہ 36 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ رومن پاول 14 اور شیرفن رتھرفورڈ  8 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: