اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی مدت کم کردی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی مدت کم کردی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے یوٹیلٹی اسٹور کواشیائے ضروریہ پر دی جانے والی سبسڈی میں 6 ماہ کے بجائے صرف 15 دن توسیع کی منظوری دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسٹیبلشمنٹ، ایوی ایشن، خزانہ، بین الصوبائی رابطہ اور وزارت داخلہ کے لیے 10 ضمنی گرانٹس کی سمریوں کی منظوری سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر کے عوام کو 5 اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دی جانے والی سبسڈی میں یکم جولائی 2021ء سے 31 دسمبر 2021ء تک توسیع کی منظوری دینے کی سمری پیش کی گئی تھی تاہم تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ای سی سی نے یکم جولائی سے 15 روز کے لیے توسیع کی منظوری دی ہے۔

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کے لیے ٹینڈر کی منظوری

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے 25 جون کو کھولے جانے والے ٹینڈر کی منظوری دے دی ہے۔ کاٹن کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی کا قیام عمل لایا گیا ہے جو 15 دن میں رپورٹ دے گی

ایکسپریس نیوز

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: