آئندہ موسم سرما میں گیس کے بحران کا خدشہ

آئندہ موسم سرما میں گیس کے بحران کا خدشہ

کراچی:  ایشیائی مارکیٹ میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے نرخ56.3 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ( ایم ایم بی ٹی یو) کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس صورتحال کے بعد پاکستان میں گیس کا بحران پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ایل این جی کی ایشیائی مارکیٹ پر پاکستان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے تاہم حکومت بلند قیمت سے بچنے کے لیے ایل این جی کی درآمدات میں کمی کرسکتی ہے۔

پچھلے 3 سال سے پاکستان کو  موسم سرما میں گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب گیس کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے پیش نظر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آنے والی سردیوں میں بھی ملک میں گیس  کا بحران سر اٹھائے گا۔

عمار ایچ خان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سردیوں کے لیے بجلی کے پیکیج کی منظوری دی ہے جس کے تحت  نومبر تا فروری  گھریلو اور  تجارتی صارفین کو اضافی بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ 5 تا 7روپے رعایت ملے گی،  ایل این جی مہنگی ہونے کے بعد حکومت فرنس آئل اور کوئلے سے  بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرسکتی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: