آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا مقصد صرف جموں و کشمیر کو لوٹنا تھا ، محبوبہ مفتی کا مرکز پر حملہ

آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا مقصد صرف جموں و کشمیر کو لوٹنا تھا ، محبوبہ مفتی کا مرکز پر حملہ

جموں : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار کی طرف سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کا مقصد جموں و کشمیر کو لوٹنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کسی دوسرے ملک نے جموں وکشمیر کو نہیں دئے تھے بلکہ ان قوانین کو مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لایا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت آئے روز جموں وکشمیر کے لئے نئے فرامین جاری کرتی ہے اور دربامو کی روایت کا خاتمہ تازہ فرمان ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں گزشتہ کچھ روز سے یہاں کئی وفود سے ملی تو معلوم ہوا کہ جو مرکزی حکومت نے بتایا تھا کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد جموں وکشمیر میں دودھ کی ندیاں بہیں گی ، ہر طرف شہد ہی شہد ہوگا ، لیکن اس کے مقابلے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی اقتصادی حالت روز بروز کمزور ہو رہی ہے اور ہماری سماجی ساخت پر حملے ہو رہے ہیں ۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا: ’ہماری مالی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے اور ہماری سماجی ساخت پر حملے ہو رہے ہیں روز بر روز نئے فرامین جاری کئے جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا: ’دربار مو کی روایت کا خاتمہ تازہ فرمان ہے یہ مہاراجہ ہری سنگھ کے وقت میں تھا اس میں اقتصادیات کی بات نہیں تھی بلکہ وہ چاہتے تھے کہ سردیوں میں لوگ جموں جائیں تاکہ لوگوں کی آپس میں بات چیت ہو، یہ بھائی چارے کی ایک بنیاد تھی‘۔

Urdu.news18.com

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: