ایف بی آر- رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ

ایف بی آر- رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آرنے فیٹف شرائط پر عملدرآمد کیلیے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی معاونت سے ملک بھر میں رئیل اسٹیٹس ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز کی سہولت کیلیے جلدمختصر گائیڈ لائنز اور کسٹمرز سے متعلقہ فارم کو اردو اور انگریزی زبان میں جاری کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں سوالنامہ میں موجود سوالات کو ہر ممکن حد تک مختصر کیا جائیگا۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلیے اردو زبان میں جاری کیے جائیں گے تاہم ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ڈی این ایف بی پیزکی تعمیل آسانی کیلیے ٹیموں کو رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز بھیجے گا جوسوالنامہ میں درکار معلومات کے اندراج کیلیے مدد فراہم کریں گی۔ ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطے کے ذریعے خوشگوار ماحول میں معائنے جاری رکھے گا

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: