بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے، اور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ  2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: