ترسیلات زر سے حاصل کردہ پوائنٹس کو نقدی میں تبدیل کرایا جاسکے گا

ترسیلات زر سے حاصل کردہ پوائنٹس کو نقدی میں تبدیل کرایا جاسکے گا

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے باضابطہ ذریعوں سے رقوم گھر بھیجنے پر حاصل ہونے والے انعامی پوائنٹس کی نقد رقم میں ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیشنل ریمیٹینس لائلٹی پروگرام (این آر ایل پی) کے تحت کیا جائے گا جو یکم اکتوبر کو متعارف کروایا جائے گا۔

مذکورہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اجلاس کے نکات کے مطابق پروگرام پر تبادلہ خیال کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے درخواست کی کہ این آر ایل پی پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی اس شرط کے ساتھ توثیق کی جائے کہ ترسیلات زر سے حاصل کردہ پوائنٹس/انعامات نقد میں ادا کیے جا سکیں۔

چنانچہ وفاقی کابینہ نے پروگرام کے ساتھ ساتھ ہی وزیر کی درخواست کی بھی منظوری دے دی کہ این آر ایل پی کے تحت رقم بھیجنے والوں کے انعامی پوائنٹس بھی نقد میں ادا کیے جا سکیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: