جنوبی پنجاب میں پہلے ایمازون سینٹر کے افتتاح کی تیاری

جنوبی پنجاب میں پہلے ایمازون سینٹر کے افتتاح کی تیاری

لاہور: پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پہلے ایمازون فُل فلمنٹ اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی) کا افتتاح کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

اے ایف ایف سی کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعد ہوگا، اس سینٹر کے ذریعے مقامی طور پر ہاتھ سے تیار کی جانے والی اور ثقافتی اشیا کی بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعلان کیا تھا کہ ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اس پیشرفت کے بعد پاکستان کے کاروباری افراد اپنی اشیا ایمازون پر فروخت کرنے کے اہل ہوگئے ہیں، ایمازون کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، خواتین اور جوانوں کو عالمی مارکیٹ سے منسلک ہونے کے خاطر خواہ مواقع ملیں گے۔

ڈان نیوز ‎

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: