حکومت کا اعلان کب ہوگا، ابھی واضح طور پر نہیں کہہ سکتے: طالبان

حکومت کا اعلان کب ہوگا، ابھی واضح طور پر نہیں کہہ سکتے: طالبان

طالبان کو افغانستان کا کنٹرول سنبھالے دو ہفتے ہو گئے ہیں اور اس دوران امریکی افواج بھی اس جنگ زدہ ملک کو چھوڑ کر جا چکے ہیں لیکن تاحال حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

بعض طالبان ذرائع کے مطابق کل نماز جمعہ کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے۔

یہ بات دو طالبان ذرائع نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہو بتائی کہ طالبان کی جانب سے جمعہ کو کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ اسی حوالے سے بعض ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی ایسی ہی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

مگر افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے اس خبر کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔

ڈاکٹر محمد نعیم جمعے کو نئی حکومت کے اعلان کی خبروں کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جتنا جلد ہو سکے حکومت کا اعلان کر دیں لیکن ابھی کچھ واضح طور پر نہیں کہہ سکتے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: