رواں ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ

رواں ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 2.8 ارب ڈالر کا سستا قرض ملنے کے باوجود زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کرنسی کی قدروں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ وار کاروبار کے ابتدائی دنوں میں ڈالر کی قدر 166.27 روپے کے ساتھ 11 ماہ 20 دن کی بند سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی دنوں میں ڈالر کی بہ نسبت روپے کی قدر میں ریکوری ہوئی تاہم ہفتہ وار کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے باجود ڈالر کی قدر 165روپے سے تجاوز کرگئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارہ 7 فیصد سے تجاوز کرجانے سے بھی روپیہ کمزور ہوا اسی طرح افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 1.44 روپے بڑھ کر 165.62 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.70روپے بڑھ کر 166.30 روپے ہوگئی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: