سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی

کراچی: سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 1800ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4000روپے کم ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: