شہروزکاشف ’’کےٹو‘‘ سرکرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

شہروزکاشف ’’کےٹو‘‘ سرکرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

 لاہور: شہروز کاشف  ایک اور کارنامہ انجام  دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

شہروز کاشف  ایک اور کارنامہ انجام  دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 19 سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

والد کاشف سلمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز دو ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے۔

شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔

ایکسپریس نیوز

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: