طالبان اور افغان حکومت میں جنگ بندی،قیدیوں کی رہائی اور عبوری حکومت کےقیام پر بات چیت

طالبان اور افغان حکومت میں جنگ بندی،قیدیوں کی رہائی اور عبوری حکومت کےقیام پر بات چیت

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات  کا دور جاری ہے۔

آج افغان طالبان اور حکومتی وفد کے سینیئر ارکان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عارضی جنگ بندی،طالبان قیدیوں کی رہائی اور عبوری حکومت کےقیام پر بات چیت  کی گئی

طالبان وفدکےسربراہ ملاعبدالغنی برادر نے مذاکرات کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ عدم اعتماد کےخاتمے اور قوم کےاتحادکیلئےکوششیں کرنی چاہئیں، ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو نظراندازکرناہوگا۔

افغان سیاسی وفدکےسربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ تمام کوششیں جنگ کے خاتمے، سیاسی تصفیے، مشترکہ مستقبل پرہونی چاہئیں، امن کےحصول کیلئے فریقین کو لچک دکھانی ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکی افوج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے طالبان نے مختلف علاقوں پر قبضے شروع کردیے ہیں اور افغان فورسز ان سے مقابلہ کررہی ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: