عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1795 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرت کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 3500روپے کم ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: