عراق سمٹ میں افغانستان پر بحث، فرانسیسی صدر نے داعش کے بارے میں خبردار کردیا

عراق سمٹ میں افغانستان پر بحث، فرانسیسی صدر نے داعش کے بارے میں خبردار کردیا

بغداد: کابل میں دھماکوں اور طالبان کے افغانستان پر حکومت کرنے کے حوالے سے عراق میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے بارے میں خبردار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر منتظمین خاموش ہیں تاہم یہ ملاقات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراق عرب ممالک اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کے بعد فرانسییسی صدر نے کہا کہ ‘ہم سب جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی حفاظت کو کم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ داعش ایک خطرہ بنی ہوئی ہے اور میں جانتا ہوں کہ ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ آپ کی حکومت کی ترجیح ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: