قندھار کے بعد لشکرگاہ پر قبضہ؛ امریکہ کی طالبان کو تنبیہ

قندھار کے بعد لشکرگاہ پر قبضہ؛ امریکہ کی طالبان کو تنبیہ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور اہم شہروں قندھار اور ہرات کے بعد اب طالبان نے لشکر گاہ پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے طالبان کو امریکی سفارتی عملے کو افغانستان سے نکالنے کے لیے بھیجے جانے والی فوجیوں پر حملوں سے خبردار کیا ہے۔

طالبان نے ٹوئٹر پر ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ پر قبضے کا دعویٰ کیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو اس کی تصدیق بھی کی۔ 

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ دو ہفتے کی لڑائی کے بعد اب شہر طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

ان کے بقول اعلیٰ عسکری اور سرکاری عہدیداروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر سے باہر نکال لیا گیا۔

انہوں نے کہا: ’گورنر کمپاؤنڈ میں رہ جانے والے دو سو افغان سکیورٹی فورسز کے اراکین نے قبائلی رہنماؤں کی مداخلت کے بعد ہتھیار ڈال دیے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: