ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو80 رنز سے شکست دیدی۔ 

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بین ڈنگ 5، فخرزمان 13، محمد حفیظ 14، آغا سلمان 13، سہیل اختر 5، ٹم ڈیوڈ 10، راشد خان 2 رنز جب کہ جیمز فالکنر 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 6 کے 28ویں میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے بلے باز شان مسعود کو پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

شروعات میں سلو رن ریٹ اور پے در پے وکٹیں گرنے کے باعث لگ رہا تھا کہ ملتان سلطانز کوئی خاطر خواہ سکور نہیں کریں گے لیکن صہیب مقصود اور سہیل تنویر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے سلطانز کا مجموعی سکور 169 تک پہنچا دیا۔

صہیب مقصود 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

رائیلی روسو نے 29، کپتان محمد رضوان نے 15، جانس چارلس 10، خوشدل شاہ 6 اور عمران طاہر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، فالکنر نے دو جبکہ حارث رؤف، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: