موسم سرما میں بجلی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے یکساں رعایتی ٹیرف منظور

موسم سرما میں بجلی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے یکساں رعایتی ٹیرف منظور

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے موسم سرما کے 4 ماہ کے دوران 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے یکساں نرخ کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سردیوں میں پانی اور گھر گرم کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والی اشیا کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا کہ جب کمیٹی کے پاس قدرتی گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی سمری موجود تھی۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں پاور ڈویژن کی جانب سے ایکس ڈبلیو-ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام گھریلو، تجارتی اور عام صارفین کے لیے یکم نومبر سے 28 فروری تک سرمائی مراعاتی پیکج کی سمری منظور کی گئی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: