نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کیساتھ کام اور حصول تعلیم کی اجازت ہوگی، طالبان

نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کیساتھ کام اور حصول تعلیم کی اجازت ہوگی، طالبان

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت میں خواتین کوحجاب کےساتھ کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنےکی اجازت ہوگی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھاکہ نئی حکومت میں خواتین کوسیاست میں حصہ لینےکی اجازت ہوگی اور خواتین کوگھر سے نکلنے کیلئے مرد سربراہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں خواتین کوحجاب کےساتھ کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنےکی اجازت ہوگی۔

سہیل شاہین کا کہنا تھاکہ افغان صدراشرف غنی کا اقتدار میں رہنا طالبان کے سرینڈر کرنے میں رکاوٹ ہے، امن معاہدے کیلئے نئی حکومت کا قیام اورافغان صدرکا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ قابل قبول نئی حکومت بن جائے تو طالبان ہتھیارڈال دیں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: