وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا

وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے بڑی عید سے قبل ہی عوام پر بڑا پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

معاون خصوصی شہبازشریف گل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

شہباز گل نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے مطلوبہ اضافہ نہیں کیا اور اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی

ایکسپریس نیوز

۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: