ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی کھلاڑی حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

پیرالمپکس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آفیشل نتائج کے مطابق حیدر علی نے ایف 37 کیٹیگری کے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے میڈل جیتا۔  

مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک چاندی جبکہ برازیل کے یاؤو ٹیئرا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ پیرالمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

حیدر علی اس سے قبل بھی لندن اور چین پیرالمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: