ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف کرادیا

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف کرادیا

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سوشل میڈیا کے دیگر مقبول پلیٹ فارمز کو کڑا وقت دینے کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہے جس کے پیش نظر ٹک ٹاک نے بھی دیگر پلیٹ فارمز کی طرح ایک اور فیچر متعارف کروادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے  اپنے حریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ’اسٹوریز ‘کے فیچر کی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹوریز کے نام سے منسوب یہ فیچر ٹک ٹاک صارفین کو اسٹوری پر مختصر ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت  دیتا ہے جو کہ آئندہ 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہوجائے گی۔

ٹک ٹاک کے فیچر اسٹوریزکے حوالے سے اعلان ٹوئٹر پر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کی جانب سے سامنے آیا، سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹوئٹر پر نئے فیچر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا۔

بعد ازاں کمپنی کی جانب سے نئے فیچر کی جانچ کے آغاز سے متعلق تصدیق سامنے آئی، فی الحال ٹک ٹاک اسٹوریز کا فیچر پلیٹ فارم پرچند صارفین کے لیے متعارف کروایا گیاہے۔

خیال رہے کہ اسٹوری کا فیچر ٹک ٹاک سے پہلے انسٹاگرام، فیس بُک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے، کچھ عرصہ قبل ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: