پاکستانی کرنسی کی بے قدری؛ ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستانی کرنسی کی بے قدری؛ ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168  روپے 94 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: