پاکستان کو بین الاقوامی اداروں کے قرضوں میں مزید ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو بین الاقوامی اداروں کے قرضوں میں مزید ریلیف ملنے کا امکان

 اسلام آباد: پاکستان کوبین الاقوامی اداروں اور ممالک کی جانب سے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں مزیدریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کی جانب سے کورونا وبا کے باعث پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکا ریلیف ملنے کا امکان ہے جس کے تحت یہ قرضے موخر ہوجائیں گے۔

قرضوں کی ادائیگی پر ممکنہ ریلیف جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران ملے گا، جس کے بعد پاکستان کے موخر ہونے والے قرض کا حجم 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوجائے گا۔

واضح رہے پاکستان کو مئی سے دسمبر 2020 میں پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف ملا تھا اور جنوری سے جون 2021 تک مزید 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے قرضے موخر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: