پاک انگلینڈ سیریز سے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

انگلش کرکٹ بورڈ نے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے جن میں 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے  جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا ہے اور یہ تمام ارکان کووڈ پروٹوکولز پر عمل کریں گے۔

ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہورہا ہے جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: