پٹرول اور مٹی کا تیل پھر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول اور مٹی کا تیل پھر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 35پیسے فی لیٹر سے ایک روپے 71 پیسے اضافے تک اضافہ کردیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

وزرات خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 71 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پندہ روز کیلیے کیاگیا ہے قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہو گیا ہے جو15 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: