پی ایس او نے ستمبر کے لیے سب سے مہنگا ایل این جی کارگو بک کرلیا

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کموڈٹی ٹریڈر وٹول سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگو 24.5456 فیصد برینٹ (تقریباً 17.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو) پر ستمبر 26-27 کی ڈلیوری کے لییے بک کرلیا جو اب تک کا سب سے مہنگا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ایس او نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ ‘پی ایس او نے ایل این جی کی فراہمی کے لیے درج ذیل کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وٹول 26-27 ستمبر کارگو کے لیے واحد بولی لگانے والا تھا، اس سے قبل پی ایس او نے 24 ستمبر کی ڈلیوری کے لیے ایک ہی بولی لگانے والے کی جانب سے 27.54 فیصد برینٹ کی زیادہ بولی مسترد کر دی تھی۔

ایل این جی کی سب سے زیادہ قیمت کا سابقہ ریکارڈ قطر پٹرولیم سے 29-30 اگست کی ترسیل کے لیے 15.93 ڈالر فی یونٹ (22.13 فیصد برینٹ) تھا۔

24 اگست کو ایک اور سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے بھی اکتوبر اور نومبر کے لیے سات ایل این جی کارگوز کے لیے 17.1449 ڈالر اور 22.6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے لیے بہت مہنگی بولیاں وصول کی تھیں۔

ڈان نیوز

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: