ڈالرکی یکدم اونچی اڑان، ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا

ڈالرکی یکدم اونچی اڑان، ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا

روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور  آج انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 48 پیسےہوگئی ہے۔

 نئے مالی سال میں ڈالر اب تک  3 روپے 94 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قدرمیں 1.20 روپے اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے سبب ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: