ڈالر کی قدر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈالر کی قدر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: انٹر بین اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آنے والے دنوں میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160 روپے تک پہنچنے کی افواہوں کے بعد درآمدی شعبوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں نے ڈالر کے مقابلے میں روپیے کو مزید کم زور کردیا جس سے جمعرات کو ڈالر کی قدر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 41 پیسے کے اضافے سے 159 روپے 33 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے کے اضافے سے 160روپے20 پیسے  کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کا جی ڈی پی تناسب 80 فیصد کی سطح تک پہنچنے اور آئندہ چند روز میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160روپے سے بڑھ جانے کی خبروں کی بنا پر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جو روپیہ کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: