کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے، خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے، خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، مرنے والو ں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں طالبان محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جان کربی کا کہنا تھا کہ کابل  ائیرپورٹ کے باہر ’ایبےگیٹ‘ پر دھماکاہوا ہے، دھماکے سے متاثر ہونے والوں میں امریکی اور افغان شہری شامل ہیں۔ جان کربی نے  بیرن ہوٹل کے قریب ایک اور دھماکے کی بھی تصدیق کی ہے

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ  یہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے،جس میں 3 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان کا ردعمل!

خیال رہےکہ کابل پرکنٹرول کے بعد سے شہر اور ائیرپورٹ کے باہرکی سکیورٹی طالبان کے پاس ہے تاہم اب تک دھماکے کے حوالے سے طالبان کا ردعمل نہیں آیا ہے جب کہ کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔

دھماکا کہاں ہوا؟

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکا کابل ائیرپورٹ کے مرکزی دروازے ’ایبے گیٹ‘ پر ہوا جہاں گزشتہ 12 روز سے ہزاروں افراد ملک سے نکلنے کے لیے جمع ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا گیٹ کے قریب واقع ’بیرن ہوٹل‘ کے پاس ہوا جسے مغربی ممالک انخلا کے آپریشن کے لیے استعمال کررہے تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: