کراچی کنگز ان- لاہور قلندرز آوٹ

کراچی کنگز ان- لاہور قلندرز آوٹ

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 176 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جواب میں 162 بنائے سکی۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے دانش عزیز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 176 رنز بنائے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ شروع ہوئی تو سیم ایوب اور جیک ویتھرالڈ نے 32 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 19 اور ویتھرالڈ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دسویں اوور میں عثمان خان 15 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے اسی طرح 13 ویں اوور میں اعظم خان بھی 15 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 16 اوور کے اختتام تک گلیڈی ایٹرز نے 118 رنز بنالیے۔

123 رنز کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔ حسن خان 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکل میں آگئے۔ ان کے فوری بعد عبدالناصر آئے جو صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: