گٹھ جوڑ کرکے چینی کا بحران پیدا کرنے والی شوگر ملز پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد

گٹھ جوڑ کرکے چینی کا بحران پیدا کرنے والی شوگر ملز پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) شوگرملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے شوگر ملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا اور ایسوسی ایشن کو 2 ماہ میں جرمانےکی رقم ادا کرنےکی ہدایت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں، شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقررکرنے پرجرمانہ عائد کیاگیا۔

اعلامیے کے مطابق شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے اور گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی برآمد کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔

مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن کے دو ممبران نے فیصلے کے حوالےسے اختلافی نوٹ دیا جبکہ چیئرپرسن سمیت دو ممبران نے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا۔

ووٹ برابرہونے پرچیئرپرسن نے دوسری بار اپنا ووٹ فیصلے کے حق میں دیا۔

سی سی پی نے پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 44 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: