یورو کپ 2020- کوارٹر فائنل کیلئے تیار

یورو کپ 2020- کوارٹر فائنل کیلئے تیار

یورو کپ 2020 کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پہلا کوارٹر فائنل سپین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جمعہ 2جولائی کو کھیلا جائے گا۔اسی دن دوسرا کوارٹر فائنل بلجئیم اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل ہفتہ 3 جولائی کو ہوں گے۔ چیک ری پبلک اور ڈنمارک آمنے سامنے ہوں گی۔جبکہ انگلینڈ سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لئے یوکرائن سے ٹکرائے گی جس نے پری کوارٹر فائنل میں سویڈن کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔

یورو کپ کی مجودہ چیمپئن پرتگال اور ورلڈ کپ چیمپئن فرانس دونوں ہی پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار بیٹھیں۔

یورو کپ کے مقابلے ہر چار سال بعد ہوتے ہیں ۔پچھلے سال کورونا کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ہوسکا۔

انیس سو ساٹھ سے شروع ہونے والے اس کپ کے اب تک پندرہ ٹورنامنٹ ہوچکے ہیں۔ جرمنی اور سپین تین،تین بار یہ کپ جیتا ہے۔ فرانس یہ کپ دو بار ، جبکہ سویت یونین، اٹلی،چیکوسلواکیہ، نیدرلینڈ،یونان، اور پرتگال ایک ایک بار فاتح قرار پائے۔

دوہزار بیس کا کپ کون جیتے گا؟ اس کا فیصلہ گیارہ جولائی کو ویمبلے سٹیڈیم میں ہوگا۔

تحریر فارقلیط خالد

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: